اسوقت حکومت مشکل میں حکومت کی وجہ سے ہی ہے،فوادچودھری

اسلام آباد(وقت ٹی وی آن لائن)وفاقی وزیرفوادچودھری نے کہاہے کہ اسوقت حکومت مشکل میں حکومت کی وجہ سے ہی ہے،پیپلزپارٹی اورن لیگ کانہ کوئی قدہے اور نہ کچھ اور۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپوزیشن پارٹیز کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کو یہ بھی نہیں پتہ ان کو لیڈکس نے کرنا ہے،

آصف زرداری نے محنت سے پی پی کو صوبوں سے صرف سندھ کی پارٹی بنادیا،بلاول صاحب اس کو صرف اندرون سندھ کی پارٹی بنانے کیلئے کوشاں ہیں ،فوادچودھری نے کہاکہ آرٹیکل 62 کے تحت آپ ممبرقومی اسمبلی تو بن نہیں سکتے کابینہ میں کیسے بیٹھ گئے ؟۔

یہ بھی پڑھیں

مفرور کچھوے نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا

اوریگون: امریکی پولیس نے ٹوئٹر پر عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک پالتو …