2018 کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے ، مولانا فضل الرحمان

(وقت نیوزآن لائن) مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ رات گئے لاہور پہنچ گیا۔قافلہ ٹھوکر نیاز بیگ ،یتیم خانہ چوک ، سمن آباد ،چوبرجی،داتا دربار سے آزادی چوک پہنچا۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قافلے کا بھرپوراستقبال کیا گیا ۔جے یوآئی،پیپلزپارٹی اورن لیگ کےکارکنوں میں جوش وخروش پایا گیا ،پارٹی پرچموں کی بہار آگئی ۔

جگہ جگہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ۔مولانا فضل الرحمان کے قافلے نے آزادی چوک میں ہی پڑاؤ کرلیا ۔ آزادی مارچ رات گئے ایک بجکر 50 منٹ پر ٹھوکر نیاز بیگ پہنچا، مولانا فضل الرحمان نے 2 بجے ٹھوکر نیاز بیگ پر خطاب کیا۔ آزادی مارچ رات گئے یتیم خانہ چوک 2 بجکر 40 منٹ پر پہنچا۔

آزادی مارچ رات گئے چوبرجی 3 بجکر 35 منٹ پر پہنچا ۔ آزادی چوک پہنچنے پر قافلے کے شرکا میں کھانا تقسیم کیا گیا ۔ شرکا آج دوپہر آزادی چوک پر ایک بار پھر متحرک ہوں گے ۔ آزادی چوک پر دوپہر جلسہ کیا جائے گا ۔ جلسے میں مولانا فضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے ۔ جلسے کے بعد قافلہ اگلی منزل اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن نے آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے کمیٹی بنا دی

اسلام آباد: اپوزیشن نے آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے کمیٹی …