مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے خودکشی کرلی

سرینگر: مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی تناؤ کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، قابض فوج کے اہلکار نے ضلع گندربال میں آرمی کیمپ کے اندر خود کو پھندا لگاکر خودکشی کی، واقعہ کے بعد ساتھی اہلکاروں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں اہلکار کی خودکشی کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے ہزاروں اہلکار ذہنی امراض اور تناؤ کا شکار ہیں جس کے باعث اب تک سیکڑوں فوجی اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مفرور کچھوے نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا

اوریگون: امریکی پولیس نے ٹوئٹر پر عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایک پالتو …